• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 30322

    عنوان: میری بیوی نمازی ، حجاب کرنے والی ، ہر وقت کی مسنون دعا ، منزل ، قرآن کی تلاوت کرتی ہے ، اس کے باوجود چھوٹی سے باتوں پر غصہ اور جھگڑا کرتی ہے، نیند نہیں آتی ہے(جادو کے سارے اثرات اس میں نظر آتے ہیں، نیند نہیں آنا، برے خواب دیکھنا ، کمر میں درد ، سر میں درد،رشتہ داروں سے تعلق نہیں، اپنے آپ سے الجھن وغیرہ)کسی عالم (عامل) نے جن کے ذریعہ دیکھ کر بتایا کہ کچھ کھلایا گیا ہے اور پینے کی تعویذ دیا (عالم عامل جماعت کے خیالات کے ہیں ان کے بھائی استاذ حدیث (شیخ الحدیث) ہیں۔ کیا یہ علاج کرنا جائز ہے؟(بیوی کو بتائے بغیر تعویذ پلانا ) وہ تعویذ لینا نہیں چاہتی ہے۔ اگر یہ گنا ہ ہے تو براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میری بیوی نمازی ، حجاب کرنے والی ، ہر وقت کی مسنون دعا ، منزل ، قرآن کی تلاوت کرتی ہے ، اس کے باوجود چھوٹی سے باتوں پر غصہ اور جھگڑا کرتی ہے، نیند نہیں آتی ہے(جادو کے سارے اثرات اس میں نظر آتے ہیں، نیند نہیں آنا، برے خواب دیکھنا ، کمر میں درد ، سر میں درد،رشتہ داروں سے تعلق نہیں، اپنے آپ سے الجھن وغیرہ)کسی عالم (عامل) نے جن کے ذریعہ دیکھ کر بتایا کہ کچھ کھلایا گیا ہے اور پینے کی تعویذ دیا (عالم عامل جماعت کے خیالات کے ہیں ان کے بھائی استاذ حدیث (شیخ الحدیث) ہیں۔ کیا یہ علاج کرنا جائز ہے؟(بیوی کو بتائے بغیر تعویذ پلانا ) وہ تعویذ لینا نہیں چاہتی ہے۔ اگر یہ گنا ہ ہے تو براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):329=240-3/1432

    جادو وغیرہ کے اثر کو ختم کرنے کے لیے جائز تعویذ (جس میں قرآنی آیات مسنون دعائیں اسمائے حسنیٰ وغیرہ لکھے گئے ہیں کفریہ شرکیہ یا مجہول الفاظ استعمال نہ کیے گئے ہوں) کا استعمال جائز ہے، گناہ نہیں: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لا بأس بالرقی ما لم یکن فیہ شرک․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند