• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 30255

    عنوان: میں اپنی صحت کے سلسلے میں پریشان ہوں۔ بیماری سے حفاظت پانے کے لیے کچھ دعا بتائیں تاکہ تاوقت مرگ صحتمند رہوں اور بغیر کسی تکلیف کے موت ہو۔ مجھے ہمیشہ خدشہ رہتاہے کہ میری صحت خراب ہوجائے گی اور پریشانی ہوگی۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں۔ 

    سوال: میں اپنی صحت کے سلسلے میں پریشان ہوں۔ بیماری سے حفاظت پانے کے لیے کچھ دعا بتائیں تاکہ تاوقت مرگ صحتمند رہوں اور بغیر کسی تکلیف کے موت ہو۔ مجھے ہمیشہ خدشہ رہتاہے کہ میری صحت خراب ہوجائے گی اور پریشانی ہوگی۔ براہ کرم، کوئی دعا بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 30255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):473=282-3/1432

    آپ صبح وشام یہ دعا پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ صحت وعافیت رہے گی۔ اللہم إِنّي أسألک العافیَة في الدنیا والآخِرة، اللّہم إِنّي أسألک العفو والعافیةَ في دیني ودنیايَ وأھلي ومالي․ یَا سَلامُ ایک سو چونتیس مرتبہ روزانہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند