• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 29807

    عنوان: (۱) سوال یہ ہے کہ شادی کو تین سال ہوئے ہیں اور میری اولاد نہیں ہے۔ بہت علاج کرواچکے ہیں، حکیمی ، ایلوپیتھی، سرجری ہر طرح کا علاج ہوچکاہے۔ پتاچلاہے کہ میرا ایک ٹیوب بند ہے، ڈاکٹر نے کہا کہ کافی سوجن بھی ہے، بچہ دانی کافی کمزور ہے بچہ ٹھہرنے کے لیے ۔ عامل سے بھی پتاکروایا تو معلوم ہوا کہ کچھ اثر ہے ہم میاں بیوی پر۔وہ بھی علاج چل رہا ہے۔ میں عاجز آچکی ہوں سارے علاج سے، دواسے ۔ براہ کرم، کچھ بتائیں۔
     (۲) میری ساس ہم لوگوں کو بہت پریشان کرتی ہیں، جھوٹ ، مکاری ان کا کام ہے، ہم لوگوں کو آپس میں لڑواتی رہتی ہیں، اس وجہ سے ہم لوگ بہت پریشان حال رہتے ہیں، ان کے لیے کچھ وظیفہ بتائیں۔ 

    سوال: (۱) سوال یہ ہے کہ شادی کو تین سال ہوئے ہیں اور میری اولاد نہیں ہے۔ بہت علاج کرواچکے ہیں، حکیمی ، ایلوپیتھی، سرجری ہر طرح کا علاج ہوچکاہے۔ پتاچلاہے کہ میرا ایک ٹیوب بند ہے، ڈاکٹر نے کہا کہ کافی سوجن بھی ہے، بچہ دانی کافی کمزور ہے بچہ ٹھہرنے کے لیے ۔ عامل سے بھی پتاکروایا تو معلوم ہوا کہ کچھ اثر ہے ہم میاں بیوی پر۔وہ بھی علاج چل رہا ہے۔ میں عاجز آچکی ہوں سارے علاج سے، دواسے ۔ براہ کرم، کچھ  (۲) میری ساس ہم لوگوں کو بہت پریشان کرتی ہیں، جھوٹ ، مکاری ان کا کام ہے، ہم لوگوں کو آپس میں لڑواتی رہتی ہیں، اس وجہ سے ہم لوگ بہت پریشان حال رہتے ہیں، ان کے لیے کچھ وظیفہ بتائیں۔

    بتائیں۔

    جواب نمبر: 29807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 251=170-3/1432

    (۱) آپ دنوں نمازوں کا خصوصیت سے اہتمام کریں اور ﴿رَبِّ ہَبْ لِیْ مِنْ لَدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ﴾ کثرت سے پڑھتے رہیں، اولاد ہونا منجاب اللہ ہے اس پر عاجز ہونے کی ضرورت نہیں، اللہ تعالیٰ کسی کو مذکر اولاد دیتے ہیں کسی کو موٴنث اور کسی کو بانجھ رکھتے ہیں، آدمی کا یہ فریضہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی رہے۔
    (۲) آپ دونوں روزانہ اول وآخر ۱۰۰، ۱۰۰ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ۵۰۰ مرتبہ لاحول پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند