• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 28091

    عنوان: میری باجی کی شادی ہوگئی ، اس کے تعلق سے میں نے کوئی سوالات دعا وغیرہ کے لیے کئے تھے۔ اب میرے لیے رشتہ آرہا ہے، میں چاہتی ہوں کہ میرا نکاح باعمل حافظ ، عالم ، مفتی سے ہوجائے، گھر والوں سے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں، سب کرنے والا تو اللہ ہے ، بس دعا کررہی ہوں۔ آپ کچھ ایسی دعا بتائیں کہ میری خواہش پوری ہوجائے ۔ آپ بھی دعا کریں۔ میری شدید سے شدید تر خواہش ہے ۔ اللہ تعالی آپ تمام کی محنتوں کو قبول فرمائے اور صحت کاملہ کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے ۔ براہ کرم، میرے لیے بھی دعا کریں۔ 

    سوال: میری باجی کی شادی ہوگئی ، اس کے تعلق سے میں نے کوئی سوالات دعا وغیرہ کے لیے کئے تھے۔ اب میرے لیے رشتہ آرہا ہے، میں چاہتی ہوں کہ میرا نکاح باعمل حافظ ، عالم ، مفتی سے ہوجائے، گھر والوں سے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں، سب کرنے والا تو اللہ ہے ، بس دعا کررہی ہوں۔ آپ کچھ ایسی دعا بتائیں کہ میری خواہش پوری ہوجائے ۔ آپ بھی دعا کریں۔ میری شدید سے شدید تر خواہش ہے ۔ اللہ تعالی آپ تمام کی محنتوں کو قبول فرمائے اور صحت کاملہ کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے ۔ براہ کرم، میرے لیے بھی دعا کریں۔ 

    جواب نمبر: 28091

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 29=27-1/1432

    رشتہ کرتے وقت لڑکے کی دین داری، شرافت اورامانت وغیرہ کو ترجیح دینی چاہیے، اچھی بات ہے کہ آپ نے ان سب چیزوں کو پیش نظر رکھا ہے،ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی خواہش کو پورا فرمائے، آپ کثرت سے : رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ اور یَا جَامِعُ پڑھا کریں، ان شاء اللہ اس کے وِرد سے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند