• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 27638

    عنوان: میرے ایک رشتہ دار کو بہت زیادہ کھانسی ہے ، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسے استھمہ کا حملہ ہے، اس کی عمر چھ سال ہے، دوسری بات یہ ہے کہ وہ بہت نافرماں بردار ہے۔ براہ کرم، اس کے لیے دعا کریں اور دونوں مسائل کے لئے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں ۔ 

    سوال: میرے ایک رشتہ دار کو بہت زیادہ کھانسی ہے ، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسے استھمہ کا حملہ ہے، اس کی عمر چھ سال ہے، دوسری بات یہ ہے کہ وہ بہت نافرماں بردار ہے۔ براہ کرم، اس کے لیے دعا کریں اور دونوں مسائل کے لئے کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں ۔ 

    جواب نمبر: 27638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1660=1660-12/1431

    کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹر سے علاج جاری رکھیں، روزانہ صبح وشام سات مرتبہ سورہٴ فاتحہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پانی پر دم کرکے پلایا کیجیے، اللہ تعالیٰ اس کو نیک اور فرماں بردار بنائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند