• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 27214

    عنوان: میں تیس سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ہوں، میرے رشتے تو آتے ہیں پر بات نہیں بن پاتی ہے ، میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری شادی تو ہورہی ہے پر ہونہیں پاتی، کچھ نہ کچھ پرابلم آجاتی ہے، ایسا ہی کچھ میرے دوست نے میرے بارے میں دیکھا ہے ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    سوال: میں تیس سال کی غیر شادی شدہ لڑکی ہوں، میرے رشتے تو آتے ہیں پر بات نہیں بن پاتی ہے ، میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری شادی تو ہورہی ہے پر ہونہیں پاتی، کچھ نہ کچھ پرابلم آجاتی ہے، ایسا ہی کچھ میرے دوست نے میرے بارے میں دیکھا ہے ۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 27214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1779=1339-11/1431

    جب کہیں رشتہ کی بات شروع ہو تو عشاء کی نماز کے بعد سونے سے پہلے دو رکعت صلاة استخارہ پڑھ لیا کریں، سات دنوں تک پڑھیں، نماز استخارہ کا طریقہ بہشتی زیور میں لکھا ہے۔ اور گیارہ سو گیارہ مرتبہ یا لَطیفُ پڑھنے کا معمول بنالیں جس کے اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھ لیں۔ یہ سب پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ اچھا اور پختہ رشتہ نصیب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند