• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 27195

    عنوان: کیا بد نظری سے بچنے کے لیے گردن یا ہاتھ میں رکچھاکوچ(بازوبند) پہننا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا بد نظری سے بچنے کے لیے گردن یا ہاتھ میں رکچھاکوچ(بازوبند) پہننا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 27195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1617=1617-11/1431

    اگر منشا سوال یہ ہے کہ بدنظری سے حفاظت کے لیے گردن یا ہاتھ میں تعویذ پہننا کیسا ہے؟ تو جواب یہ ہے کہ اگر تعویذشرکیہ کلمات سے پاک ہو، قرآنی آیات یا ماثور دعاوٴں پر مشتمل ہو تو اس کو پہننے کی اجازت ہے، بشرطیکہ اس کوموٴثر حقیقی نہ سمجھے: لا بأس بالرقی ما لم یکن فیہ شرک (حدیث)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند