• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 27089

    عنوان: کہنا یہ ہے کہ ایک شخص پر اثرات ہیں جس کی وجہ سے اسے برسوں سے شادی کی راہ میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں ، بہت سے لوگوں نے اشارہ دیا ہے کہ اس پر اثرات ہیں، لیکن اب تک اس کا صحیح علاج نہیں ہوا ہے۔ براہ کرم، اثرات ختم کرنے کے لیے کوئی بہتر حل /علاج بتائیں تاکہ اس کی شادی کی روکاوٹ نہ رہے نیز دوسری پارٹی بغیر کسی معقول وجہ کے انکا ر نہ کرے۔ امید ہے کہ رہنمائی فرمائیں گے۔ 

    سوال: کہنا یہ ہے کہ ایک شخص پر اثرات ہیں جس کی وجہ سے اسے برسوں سے شادی کی راہ میں رکاوٹیں پیش آتی ہیں ، بہت سے لوگوں نے اشارہ دیا ہے کہ اس پر اثرات ہیں، لیکن اب تک اس کا صحیح علاج نہیں ہوا ہے۔ براہ کرم، اثرات ختم کرنے کے لیے کوئی بہتر حل /علاج بتائیں تاکہ اس کی شادی کی روکاوٹ نہ رہے نیز دوسری پارٹی بغیر کسی معقول وجہ کے انکا ر نہ کرے۔ امید ہے کہ رہنمائی فرمائیں گے۔ 

    جواب نمبر: 27089

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1733=1263-12/1431

    اس شخص کو کہہ دیں کہ نمازوں کا اہتمام کرے او رعشاء کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کرے اور اپنی دعاوٴں میں ان دو آیتوں کو خاص کر شامل کرلے۔ (۱) رَبَّنَا اٰتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِیْ الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (۲) رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔ عاملین کے چکر میں زیادہ نہ رہے، ان شاء اللہ بہت جلد اس کے لیے بہتر رشتے آنے لگیں گے، رشتہ کا ہوجانا اور رشتے کا ختم ہوجانا یہ سب من جانب اللہ ہے، اس لیے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، بس قلب کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند