• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 26876

    عنوان: میں حضرت مولانا زکریا رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب (منزل ) کے بارے میں سوال کرنا چاہتاہوں۔ میں مولانا کی خدمات کا احترام کرتاہوں ۔ میرے چچا کہتے ہیں کہ اس کتاب کا پڑھنا سنت سے ثابت نہیں ہے، لوگوں کو قرآن کریم سے دور رکھنے کے لیے یہ ایک بڑا دھوکہ ہے۔براہ کرم، اس پرتفصیل سے روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: میں حضرت مولانا زکریا رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب (منزل ) کے بارے میں سوال کرنا چاہتاہوں۔ میں مولانا کی خدمات کا احترام کرتاہوں ۔ میرے چچا کہتے ہیں کہ اس کتاب کا پڑھنا سنت سے ثابت نہیں ہے، لوگوں کو قرآن کریم سے دور رکھنے کے لیے یہ ایک بڑا دھوکہ ہے۔براہ کرم، اس پرتفصیل سے روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 26876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1935=1542-11/1431

    آپ کے چچا انتہائی جاہل اور بیوقوف ہیں۔ منزل میں تو شروع سے اخیر تک قرآن کی آیتیں ہیں۔ یہ قرآن سے دور رکھنے کی بات کیونکر صحیح ہوسکتی ہے۔ منزل یہ دھوکہ کیسے ہوئی؟ کیا آپ کے چچا وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآَنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِیْنَ پر ایمان نہیں رکھتے؟ کیا صحیح احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سحر کو دور کرنے کے لیے قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَق اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھنا ثابت نہیں۔ کیا حضرت ابوسعید خدری کا سورہٴ فاتحہ پڑھ کر سانپ کے کاٹے ہوئے پر پڑھنا پھر مریض چنگا ہونا بخاری شریف میں مذکور نہیں ہے؟ کیا جو لوگ جمعہ کے دن اردو میں خطبہ جمعہ پڑھتے ہیں وہ سنت سے ثابت ہے؟ تین طلاقیں دے کر پھر رجعت کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ بے سوچے سمجھے اعتراض نہ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند