• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 26817

    عنوان: مجھے لگتاہے کہ ہمارا گھر شیطان اور جنات کے لپیٹ میں ہے، کیا میں شیطان سے نجات حاصل کرنے کے لیے گھر میں ہلکی آواز میں اذان دے سکتاہوں؟ یہ عمل اگر گھر والے مشکل میں ہو ں تو بھی کیا جاسکتاہے؟ اذان دینے کے لیے باوضو ہونا لازمی ہے؟

    سوال: مجھے لگتاہے کہ ہمارا گھر شیطان اور جنات کے لپیٹ میں ہے، کیا میں شیطان سے نجات حاصل کرنے کے لیے گھر میں ہلکی آواز میں اذان دے سکتاہوں؟ یہ عمل اگر گھر والے مشکل میں ہو ں تو بھی کیا جاسکتاہے؟ اذان دینے کے لیے باوضو ہونا لازمی ہے؟

    جواب نمبر: 26817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1713=1307-11/1431

    (۱) جی ہاں ہلکی آواز سے کلمات اذان کہہ سکتے ہیں کما في الشامي: ۱/۲۸۳۔
    (۲) باوضو ہونا بہتر اور مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند