• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 25442

    عنوان: میں نے ایک کتاب جس کا نام حصن حصین ہے خریدا ہے، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ وہی کتاب ہے جس کو مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحب نے لکھا (ترجمہ وغیرہ کیا) ہے یا یہ دوسرا ہے۔ اس کتاب میں لکھا ہے (ترجمہ حصن حصین، بترتیب جدید، سو کر اٹھنے کے وقت سے لے کر سونے کے وقت تک کے تمام معمولات زندگی اور پیدا ہونے ہونے سے پہلے سے لے کر مرنے کے بعد تک کے تمام حالات سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ادعیہ واذکار اور ہدایات کا مستند مجموعہ، باضافہ حواشی وفوائد از مولانا محمد ادریس صاحب مدرسہ عربیہ اسلامیہ کراچی، مثل، تاج کمپنی لمیٹڈ۔ کراچی نصیر بکڈپو، بستی حضرت نظام الدین رح نئی دہلی ۱۳) اس کے علاوہ اس کے بیرونی جلد پر از شیخ التفسیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب لکھا ہے۔ کیا یہ کتاب مستند ہے او رکیا اس میں حضرت مولانا محمد ادریس صاحب سے مراد حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی ہیں۔

    سوال: میں نے ایک کتاب جس کا نام حصن حصین ہے خریدا ہے، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ وہی کتاب ہے جس کو مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحب نے لکھا (ترجمہ وغیرہ کیا) ہے یا یہ دوسرا ہے۔ اس کتاب میں لکھا ہے (ترجمہ حصن حصین، بترتیب جدید، سو کر اٹھنے کے وقت سے لے کر سونے کے وقت تک کے تمام معمولات زندگی اور پیدا ہونے ہونے سے پہلے سے لے کر مرنے کے بعد تک کے تمام حالات سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ادعیہ واذکار اور ہدایات کا مستند مجموعہ، باضافہ حواشی وفوائد از مولانا محمد ادریس صاحب مدرسہ عربیہ اسلامیہ کراچی، مثل، تاج کمپنی لمیٹڈ۔ کراچی نصیر بکڈپو، بستی حضرت نظام الدین رح نئی دہلی ۱۳) اس کے علاوہ اس کے بیرونی جلد پر از شیخ التفسیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب لکھا ہے۔ کیا یہ کتاب مستند ہے او رکیا اس میں حضرت مولانا محمد ادریس صاحب سے مراد حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی ہیں۔

    جواب نمبر: 25442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2231=1526-10/1431

    اصل کتاب تو حضرت علام محمد ابن محمد ابن محمد ابن الجزری الشافعی رحمہ اللہ تعالی کی تصنیف ہے، اس کا اردو میں ترجمہ شیخ التفسیر حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے، اصل اور ترجمہ دونوں معتبر ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند