• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 24933

    عنوان: آپ سے گذارش ہے کہ شب برأ ت کے فضائل اور اس رات کی عبادت کے بارے میں حدیث کی روشنی میں بتائیں۔ 

    سوال: آپ سے گذارش ہے کہ شب برأ ت کے فضائل اور اس رات کی عبادت کے بارے میں حدیث کی روشنی میں بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 24933

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1564=1220-9/1431

    اللہ تعالیٰ اس رات میں اپنے بندوں کو گناہوں سے بری کرتا ہے اسی لیے اس کو شب براء ت کہا جاتا ہے، ایک حدیث میں آیا ہے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ قبیلہ بنوکلب کے بھیڑ بکریوں کے بال کے برابر لوگوں کی مغفرت کرتا ہے۔ ایک حدیث میں کہ اللہ تعالیٰ اس شب میں آسمان دنیا پر جلوہ افروز ہوتا ہے اور آواز لگاتا ہے کہ ہے کوئی مجھ سے رزق مانگنے والا کہ میں اسے رزق دوں، ہے کوئی مغفرت چاہنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں وغیرہ وغیرہ۔ ایک حدیث میں یوں آیا ہے کہ قوموا لیلہا وصوموا نہارہا یعنی اس رات میں شب بیدار کرو اور اگلے دن ۱۵ویں شعبان کو روزہ رکھو۔ یہ فیصلہ کی رات ہے پورے سال بھر کے لیے فیصلہ کی تحدید ہوتی ہے کہ کون کون امسال پیدا ہوگا، اور کون کون مرے گا، امسال کس کو کس کو کتنا کتنا رزق ملے گا۔ زیادہ تفصیل چاہیے تو ہماری کتاب ”شب براء ت” کا مطالعہ کیجیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند