• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 24883

    عنوان: میں ماہ صیام میں سحری سے پہلے اور سحری کے بعد اکثر احتلام والا خواب دیکھتاہوں جس کی وجہ سے نیز قلیل وقت کی وجہ سے کبھی کبھار فجر کی نماز نہیں پڑھ پاتا ہوں۔ براہ کرم، اس سے بچنے کے لیے کوئی دعا بتائیں۔ شکریہ!

    سوال:  میں ماہ صیام میں سحری سے پہلے اور سحری کے بعد اکثر احتلام والا خواب دیکھتاہوں جس کی وجہ سے نیز قلیل وقت کی وجہ سے کبھی کبھار فجر کی نماز نہیں پڑھ پاتا ہوں۔ براہ کرم، اس سے بچنے کے لیے کوئی دعا بتائیں۔ شکریہ!

    جواب نمبر: 24883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1728=1270-10/1431

    سحری میں کھانے کی مقدار کم کردیجیے، پانچوں وقت کی نماز تراویح تہجد کی پابندی رکھئے ۔ نیز ماہ مبارک میں خاص طور پر تلاوت کا اہتمام کیجیے اور اس کی سعی کریں کہ کوئی وقت ضائع نہ ہو۔ اللّٰہم آتِ نفوسَنا تقواہا وزکِّہا أنت خیر من زکّاہا أنت ولیّہا ومولاہا اس دعاء کو ہرنماز کے بعد سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات دفعہ پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرلیا کریں اور باوضو سیدھی کروٹ پر سونے کا اہتمام رکھیں۔ نظر وقلب کی حفاظت کریں اور ہمیشہ ان کو پاک رکھنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند