• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 24809

    عنوان: میرانام عمر خان ہے، میرے ساتھ مسئلہ یہ ے کہ ایک ہفتہ سے نہ جانے میرے ذہن کو کیا ہوگیا ہے کہ میں غلط باتیں سوچتاہوں، مثلا گالیاں وغیرہ ، اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ دل بے چین اور بے قرار ہتاہے۔جنا ب ! قسم سے میری مدد کریں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میں خود کشی کرلوں۔ کبھی نہ کبھی تو ایسا سوچتاہوں کہ میں دنیا کا سب سے بڑا گناہ گار آدمی ہوں۔ براہ کرم، میری مدد کریں۔ 

    سوال: میرانام عمر خان ہے، میرے ساتھ مسئلہ یہ ے کہ ایک ہفتہ سے نہ جانے میرے ذہن کو کیا ہوگیا ہے کہ میں غلط باتیں سوچتاہوں، مثلا گالیاں وغیرہ ، اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ دل بے چین اور بے قرار ہتاہے۔جنا ب ! قسم سے میری مدد کریں ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میں خود کشی کرلوں۔ کبھی نہ کبھی تو ایسا سوچتاہوں کہ میں دنیا کا سب سے بڑا گناہ گار آدمی ہوں۔ براہ کرم، میری مدد کریں۔ 

    جواب نمبر: 24809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(تل): 1360=405-9/1431

    آپ نماز باجماعت پڑھنے کا اہتمام کریں اور دن میں کم ازکم ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں۔آدمی کو اصل راحت اور سکون صرف اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ہی حاصل ہوسکتا ہے، آپ جس قدر ذکر کریں گے اتنے ہی آپ کے دل میں سکون پیدا ہوگا اور دل سے اضطراب وبے چینی ختم ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند