• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 24804

    عنوان: میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ کیا کام کی تکمیل اور کسی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوئی مجرب دعا ہے؟ نیزمیری رہنمائی فرمائیں کہ جب میں کسی شخص کے یا کسی آفیسر کے پاس جاؤں تو میں کیا پڑھوں ؟ کیا تسخیر کے لیے کوئی عمل ہے؟ براہ کرم، مجرب دعا بتا کر میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے۔ کیا کام کی تکمیل اور کسی مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوئی مجرب دعا ہے؟ نیزمیری رہنمائی فرمائیں کہ جب میں کسی شخص کے یا کسی آفیسر کے پاس جاؤں تو میں کیا پڑھوں ؟ کیا تسخیر کے لیے کوئی عمل ہے؟ براہ کرم، مجرب دعا بتا کر میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 24804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1711=1258-9/1431

    ہرنماز کو تمام آداب ومستحبات کی رعایت کے ساتھ خشوع خضوع سے ادا کرنے کا اہتمام کریں اور ہرنماز کے بعد رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّار (سورة البقرة) تین مرتبہ اور اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھنا کا اہتمام شروع کردیں، دنیااوراہل دنیا سے نفع کی امید اٹھالینا اللہ پاک سے لو لگائے رکھنا ہرایک کا حق اداء کرتے رہنا، راضی بر تقدیر رہنا، اپنا مال لوگوں پر خرچ کرنا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس میں مطلع طمع نہ کرنا تسخیر واجابتِ دعا کا مجرب عمل ہے، یعنی اہل تقویٰ اکابر اولیاء اللہ کے مجربات میں سے ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند