• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 24753

    عنوان: حروف ابجد کا استعمال وظائف کے لیے کیسا ہے؟کیا ہمارے مذہب میں اس کی کوئی اہمیت ہے؟

    سوال: حروف ابجد کا استعمال وظائف کے لیے کیسا ہے؟کیا ہمارے مذہب میں اس کی کوئی اہمیت ہے؟

    جواب نمبر: 24753

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1375=409-9/1431

    وظائف وعملیات میں ان اعداد کا استعمال جو بقاعد ابجد آیات قرآنی سے نکالے گئے ہوں، مفید ہیں، قدیما وحدیثا نقوشِ قرآنی کا استعمال صلحا وصوفیا کے یہاں ہوتا رہا ہے، حضرت اقدس حکیم الامت حضرت تھانوی  ”التقی في احکام الرقی“ میں رد المحتار کی اس عبارت وإنما تکرہ العوذة إذا کانت بغیر لسان العرب ولا یدري ہو ولعلہ یدخلہ سحرأو کفر وغیر ذلک وأما إذا کان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس بہ کے ذیل میں فرماتے ہیں اس سے معلوم ہوا کہ بعضے الفاظ جنکے معنی معلوم نہ ہوں یا ایسا نقش جس میں ہندسے لکھے ہوں لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کس چیز کے ہندسے ہیں، ایسے نقش وتعویذ کا استعمال ناجائز ہے، حضرت کی اس عبارت سے معلوم ہوا کہ ایسا نقش استعمال کرنا جائز ہے جو قرآن شریف یا ادعیہ ماثورہ کا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند