• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 2427

    عنوان:

    رزق کی تنگی دور کرنے کے لیے کوئی طریقہ بتائیں، اللہ سے دعا کرتاہوں کہ رزق میں اضافہ ہومگر کوئی ذریعہ نہیں بن پارہاہے، ہنر ہاتھ میں ہے مگر پیسے نہیں ہیں، نوکری سے گزارا نہیں ہوتاہے، ٹینش زیادہ ہے۔ دعاکریں، کوئی راستہ بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 2427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 630/ ل= 631/ ل

    فضائل اعمال کے فضائل نماز صفحہ ۱۹۳ پر مذکور ہے کہ عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں پر کسی قسم کی تنگی پیش آتی تو ان کو نماز پڑھنے کا حکم فرمایا کرتے تھے اور یہ آیت تلاوت فرماتے: وَاْمُرْ اَھْلَکَ بِالصَّلاَةِ وَاصْطَبِرْ عَلَیْھَا لاَ نَسْاَلُکَ رِزْقًا الآیة۔ ترجمہ: اپنے گھروالوں کو نماز کا حکم کرتے رہیے اور خود بھی اس کا اہتمام کیجیے ہم آپ سے روزی کموانانہیں چاہتے، روزی تو آپ کو ہم دیں گے۔ اس لیے آپ خود بھی اور تمام گھروالے نماز کا اہتمام کریں اور کسی بھی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ کر ۷۰/ مرتبہ اس دعا کو پڑھ لیا کریں ان شاء اللہ رزق کی تنگی دور ہوجائے گی۔ دعا یہ ہے: اللّٰھُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند