• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 23984

    عنوان: براہ کرم، بیوی سے ہمبستری کرنے کے دقت کی دعا اور انزال کے وقت کی دعا بھی بتائیں۔

    سوال: براہ کرم، بیوی سے ہمبستری کرنے کے دقت کی دعا اور انزال کے وقت کی دعا بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 23984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1112=889-8/1431

    جب صحبت کرنے کا ارادہ کرے تو اولاً بسم اللہ پڑھے اور یہ دعا پڑھے : اللہم جنبنا الشیطان وجنب الشیطان ما رزقتنا اور انزال کے وقت یہ دعا پڑھے: اللہم لا تجعل الشیطان فیما رزقتنا نصیبًا، نیز صحبت کے بعد یہ دعا پڑھے: الحمد للہ الذي خلق من الماء بشرًا و جعلہ نسبًا وصہرًا (فتاوی رحیمیہ: ۲۴۶، کتاب النکاح متفرقات نکاح مطابق بترتیب جدید)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند