• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 23872

    عنوان: مجھ کو موت سے ڈر لگتا ہے، دل میں اس طرح کی بات آتی رہتی ہے، دل گھبرانے لگتا ہے، زندگی کی پوری خوشی نہیں ملتی، گھر سے باہر جانے سے ڈر لگتاہے، براہ کرم، اس کا حل بتائیں اور دعا کی درخواست ہے۔ 

    سوال: مجھ کو موت سے ڈر لگتا ہے، دل میں اس طرح کی بات آتی رہتی ہے، دل گھبرانے لگتا ہے، زندگی کی پوری خوشی نہیں ملتی، گھر سے باہر جانے سے ڈر لگتاہے، براہ کرم، اس کا حل بتائیں اور دعا کی درخواست ہے۔ 

    جواب نمبر: 23872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1090=229k-8/1431

    موت تو ایک پُل ہے جسے پارکرکے بندہ اپنے مولیٰ سے ملے گا، حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کی کتاب ”شوق وطن“ اور شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا قدس سرہ کی تصنیف ”موت کی یاد“ حاصل کرکے اس کا مطالعہ کریں، اعمالِ صالحہ کی پابندی، گناہوں سے اجتناب کو لازم حیات بنالیں، ان شاء اللہ ، اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوگی تو اس سے ملاقات کا شوق بھی پیدا ہوگا اورحدیث میں ہے جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا شوق رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ملاقات کے مشتاق ہوتے ہیں۔ ایک دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح بھی فرماتے تھے: أسألک الرضاء بالقضاء وبرد العیش بعد الموت ولذة النظر إلی وجھک والشوق إلی لقائک، اس دعا کو بھی پڑھنے کا معمول بنالیں اور دوسری دعا یہ ہے: اللہم إني أسألک عِیشَةً نقیةً میْتَةً سَوِیةً مَرَدًّا غیر مخزِيٍّ ولا فاضِحٍ․ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند