• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22999

    عنوان: میں بہت پریشان ہوں، براہ کرم، میر ی مدد کریں۔میرے شوہر کی دوبیویاں ہیں، میں ان کی دوسری بیوی ہوں، بڑی بیوی سے ان کا ایک بچہ ہے اور اب وہ دوبار ہ امید سے ہے۔ میری شادی کو دوسال ہونے والے ہیں۔ اب تک میری کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے۔ میں نے ڈاکٹر کو بھی دکھایا ، پر میں اللہ کے فضل و کرم سے بالکل نارمل ہوں، پھر بھی ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔اب جب سے میں نے سناہے کہ میرے شوہر کی پہلی بیوی سے دوبار ہ بچہ ہونے والا ہے تو پتہ نہیں کیوں نہ چاہتے ہوئے بھی میرے رویہ میں بہت بدلاؤ آگیاہے، مجھے بہت جلن ہورہی ہے، اور نہ چاہتے ہوئے بھی میں اپنے شوہر سے لڑپڑتی ہوں، میں خود کو بہت سمجھاتی ہوں کہ اللہ تعالی مجھے بھی اولاد دے گا، لیکن میرے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیاہے، جیسے میرے شوہر نے بڑا گھر اپنی پہلی بیوی کو دے رکھا ہے، ہر چیز میں وہ پہلے ان کو دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بچہ بھی ہے، اس لیے میں اس کے لیے زیاد ہ کرتاہوں تو مجھے یہی محسوس ہورہا ہے کہ میں بالکل ہی نظر انداز کردی جاؤں گی؟اللہ بہت رحمن ورحیم ہے، پر براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں کچھ مشورہ دیں اور میر ی والاد کے لیے دعا کریں، مجھے بھی مسنون دعا بتائیں اوالاد کے لیے۔ میں اپنا گھر خراب کرنا نہیں چاہتی ہوں اور نہ ہی اپنے شوہر سے الگ ہونا چاہتی ہوں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی جو آ پ مجھے مشورہ دیں گے۔

    سوال: میں بہت پریشان ہوں، براہ کرم، میر ی مدد کریں۔میرے شوہر کی دوبیویاں ہیں، میں ان کی دوسری بیوی ہوں، بڑی بیوی سے ان کا ایک بچہ ہے اور اب وہ دوبار ہ امید سے ہے۔ میری شادی کو دوسال ہونے والے ہیں۔ اب تک میری کوئی اولاد نہیں ہوئی ہے۔ میں نے ڈاکٹر کو بھی دکھایا ، پر میں اللہ کے فضل و کرم سے بالکل نارمل ہوں، پھر بھی ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔اب جب سے میں نے سناہے کہ میرے شوہر کی پہلی بیوی سے دوبار ہ بچہ ہونے والا ہے تو پتہ نہیں کیوں نہ چاہتے ہوئے بھی میرے رویہ میں بہت بدلاؤ آگیاہے، مجھے بہت جلن ہورہی ہے، اور نہ چاہتے ہوئے بھی میں اپنے شوہر سے لڑپڑتی ہوں، میں خود کو بہت سمجھاتی ہوں کہ اللہ تعالی مجھے بھی اولاد دے گا، لیکن میرے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیاہے، جیسے میرے شوہر نے بڑا گھر اپنی پہلی بیوی کو دے رکھا ہے، ہر چیز میں وہ پہلے ان کو دیتے ہیں، کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بچہ بھی ہے، اس لیے میں اس کے لیے زیاد ہ کرتاہوں تو مجھے یہی محسوس ہورہا ہے کہ میں بالکل ہی نظر انداز کردی جاؤں گی؟اللہ بہت رحمن ورحیم ہے، پر براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں کچھ مشورہ دیں اور میر ی والاد کے لیے دعا کریں، مجھے بھی مسنون دعا بتائیں اوالاد کے لیے۔ میں اپنا گھر خراب کرنا نہیں چاہتی ہوں اور نہ ہی اپنے شوہر سے الگ ہونا چاہتی ہوں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی جو آ پ مجھے مشورہ دیں گے۔

    جواب نمبر: 22999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):1309=993-7/1431

    اللہ پاک آپ کو اولادِ صالحہ عطا فرمائے اور تمام مکارہ سے محفوظ رکھے، آمین۔ آج بھی کتنی بہن بیٹیاں ایسی ہیں کہ آپ کی گھریلو پریشانیوں کے مقابلہ میں ان کی پریشانیاں بہت زیادہ ہیں مگر صبر و شکر کا دامن ان کے ہاتھ میں ہے، جس کی وجہ سے دنیا وآخرت کی لازوال نعمتوں کی بارش من جانب اللہ ان پر ہوتی ہے۔ حضرت مولانا مفتی عاشق الٰہی صاحب بلندشہری مہاجر مدنی رحمة اللہ کی تالیفات (الف) تحفہٴ خواتین (ب) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیاں رضی اللہ عنہن (ب) امت مسلمہ کی مائیں رضی اللہ عنہن (ج) مسلم خواتین کے لیے بیس سبق یہ کتابیں مکتبہ انوارِ طیبہ کراچی فون نمبر 021-34492386 سے رابطہ کرکے حاصل کرلیں ان کے علاوہ بہشتی زیور، فضائل اعمال کو کثرت سے مطالعہ میں رکھا کریں اور ہرنماز کے بعد سورہٴ مریم (پ۱۶) کا پہلا رکوع تین مرتبہ اور اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر دعاء اور بالخصوص اولادِ صالحہ کے لیے اہتمام سے کیا کریں، یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند