India

سوال # 22955

میں طبی نسخہ کاکام کرتاہوں جس میں بہت ٹائپینگ کا کام ہے جس سے ہاتھوں کی انگلیوں اور ہاتھ میں بہت درد ہوگیاہے۔ کچھ دن پہلے میں ایکسیڈینٹ ہوگیا تھا، کندھے میں بہت تکلیف رہتی ہے اور گھٹنے میں بھی۔ میرے لیے دعا کریں اورذکر بتائیں جسے میں کروں اور یہ تکلیف دور ہو۔ کوئی وظیفہ بتائیں جسے میں پڑھ کر دم کرلوں ٹائپینگکے وقت اور میری ٹائیپنگ اور تیز ہوجائے اس کے لئے کوئی عمل بتائیں۔ 

Published on: Jul 22, 2010

جواب # 22955

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(م):1022=1022-7/1431

درد وتکلیف دور کرنے کے لیے کسی اچھے ماہر ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرائیں، اور جو نسخہ وہ تجویز کریں اس کے مطابق عمل کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو درد کی تکلیف سے نجات عطا کرے، یہ آیت کریمہ، وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ وَمَا اَرْسَلْنَاکَ اِلاَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا بسم اللہ سمیت تین دفعہ پڑھ کر دم کریں اور کسی تیل وغیرہ پر پڑھ کر مالش کریں، اور درود شریف کی کثرت رکھیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات