India

سوال # 22378

براہ کرم، حلال زرق حاصل کرنے، بیماری سے شفاپانے ، پریشانی و مصیبتوں سے نجات پانے کے لیے کچھ دعائیں یا وظائف بتائیں۔

Published on: Jul 20, 2010

جواب # 22378

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(م):807=807-6/1431

پنج وقتہ نمازوں کی پابندی رکھئے، رزق حلال کے لیے یہ دعا پڑھاکیجیے اللّٰہُمِّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ اور بیماری سے شفایابی کے لیے اچھے ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرائیے۔ اور اللہ سے یہ دعا بھی مانگاکیجیے: اللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَسْألُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وعَمَلاً مُتَقَبَّلاً وشِفَاءً مِنْ کُلِّ دَاءٍ، پریشانی ومصیبت سے نجات کے لیے لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ باللّٰہِ کا وظیفہ سو مرتبہ صبح وشام اوراستغفار و درود شریف کی کثرت کیجیے نیز صدقہ خیرات بھی کیا کیجیے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات