• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22348

    عنوان: میں پاکستان سے زوجہٴ نوید ہوں۔ ہم تین بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔ والدین باحیات نہیں ہیں۔ اصل مسئلہ بہنوں کی شادی کا ہے۔ اس سلسلے میں بہت پریشان ہوں اور مایوس بھی۔میں بہت بے بس محسوس کررہی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ سب اللہ تعالی کی طرف سے ہوگا، لیکن کب؟ دونوں کی عمر زیادہ ہورہی ہے۔ میں نے ان دونوں کے بارے میں لوگوں سے بات چیت کرنے کی بہت کوشش کی مگر کوئی ان کو دیکھنے کے لیے نہیں آیا۔ دونوں کی شادی کے لیے میں ہر وقت ا للہ تعالی سے دعا گو ہوں۔اس مسئلہ کی وجہ سے میرا گھر اور میرے بچے الجھن میں ہیں۔وظائف پڑھی اور بہت سے کام کیا۔ میں مایوس نہیں ہوں ، براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟ 

    سوال: میں پاکستان سے زوجہٴ نوید ہوں۔ ہم تین بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔ والدین باحیات نہیں ہیں۔ اصل مسئلہ بہنوں کی شادی کا ہے۔ اس سلسلے میں بہت پریشان ہوں اور مایوس بھی۔میں بہت بے بس محسوس کررہی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ سب اللہ تعالی کی طرف سے ہوگا، لیکن کب؟ دونوں کی عمر زیادہ ہورہی ہے۔ میں نے ان دونوں کے بارے میں لوگوں سے بات چیت کرنے کی بہت کوشش کی مگر کوئی ان کو دیکھنے کے لیے نہیں آیا۔ دونوں کی شادی کے لیے میں ہر وقت ا للہ تعالی سے دعا گو ہوں۔اس مسئلہ کی وجہ سے میرا گھر اور میرے بچے الجھن میں ہیں۔وظائف پڑھی اور بہت سے کام کیا۔ میں مایوس نہیں ہوں ، براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟ 

    جواب نمبر: 22348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):860=610-6/1431

    آپ مایوس نہ ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتی رہیں اور اپنی دونوں بہنوں سے کہہ دیں کہ وہ بعد نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ بہت جلد رشتے آنے شروع ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند