• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22278

    عنوان: میرے شوہر میرے والدین سے نفرت کرتے ہیں، میرے والدین نے ان کے لیے بزنس کا انتظام کیا تھا اور اب وہ گذشتہ تین چار سالوں سے ان سے بالکل نہیں ملتے ہیں، اس کی وجہ یہ رہی کہ خاندان میں کسی کی طرف سے غلط الزام لگانے پر جھگڑا ہواگیا تھا۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہ اپنے بچے سے پیار نہیں کرتے ہیں، میری بھی صحت کچھ صحیح نہیں ہے۔ براہ کرم، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں تاکہ میں اپنا مسئلہ حل کرسکوں۔ 

    سوال: میرے شوہر میرے والدین سے نفرت کرتے ہیں، میرے والدین نے ان کے لیے بزنس کا انتظام کیا تھا اور اب وہ گذشتہ تین چار سالوں سے ان سے بالکل نہیں ملتے ہیں، اس کی وجہ یہ رہی کہ خاندان میں کسی کی طرف سے غلط الزام لگانے پر جھگڑا ہواگیا تھا۔ دوسری بات یہ ہے کہ وہ اپنے بچے سے پیار نہیں کرتے ہیں، میری بھی صحت کچھ صحیح نہیں ہے۔ براہ کرم، کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں تاکہ میں اپنا مسئلہ حل کرسکوں۔ 

    جواب نمبر: 22278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):867=616-6/1431

    آپ پانچوں نمازوں کے بعد اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ کر گیارہ مرتبہ اس دعا کو پڑھ لیا کریں، اور پڑھتے وقت یہ تصور کریں کہ اللہ تعالیٰ میرے شوہر کا دل میرے والدین اور بچے کی طرف پھیردے، اور ان کے دل سے ان لوگوں کے بارے میں نفرت ختم کردے، دعا یہ ہے: یَا مُقَلِّبَ القُلُوْبِ قَلِّبْ قَلْبَہُ إِلَیْہِمْ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند