• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 22057

    عنوان: شیخ کو پہلے میری بہت سی دعائیں۔ اور میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ اداکرناچاہتا ہوں جو دارالعلوم دیوبند سارے عالم کے مسلمانوں کی عظیم الشان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میری آپ سے التجا ہے کہ اس سائٹ کو اور مفید بنائیں تاکہ ہم جیسے لوگ اس سے دین اسلام کی معلومات حاصل کرسکیں۔ 
    میرا ایک سوال ہے کہ کہ میں سعودی میں روزگار کے لیے کوشش کررہا ہوں۔ دو مہینے پہلے سعودی کے لیے ایک ویزا لگاتھا، لیکن میڈیکل کے لیے گیا تو سینے میں خرابی کہہ کر میڈیکل میں رد کردیا۔ میں دوبار ہ حیدر آباد میں سینے کے علاج کے لیے گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے کچھ خرابی نہیں بتائی اور میرا ویزا رکا ہوا ہے۔میں بہت پریشان ہوں۔ میری آپ سے گذارش ہے کہ کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں جس سے میں میڈیکل میں فٹ ہوجاؤں اور میر ا کام بن جائے۔ 

    سوال: شیخ کو پہلے میری بہت سی دعائیں۔ اور میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ اداکرناچاہتا ہوں جو دارالعلوم دیوبند سارے عالم کے مسلمانوں کی عظیم الشان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ میری آپ سے التجا ہے کہ اس سائٹ کو اور مفید بنائیں تاکہ ہم جیسے لوگ اس سے دین اسلام کی معلومات حاصل کرسکیں۔ 
    میرا ایک سوال ہے کہ کہ میں سعودی میں روزگار کے لیے کوشش کررہا ہوں۔ دو مہینے پہلے سعودی کے لیے ایک ویزا لگاتھا، لیکن میڈیکل کے لیے گیا تو سینے میں خرابی کہہ کر میڈیکل میں رد کردیا۔ میں دوبار ہ حیدر آباد میں سینے کے علاج کے لیے گیا تو وہاں ڈاکٹروں نے کچھ خرابی نہیں بتائی اور میرا ویزا رکا ہوا ہے۔میں بہت پریشان ہوں۔ میری آپ سے گذارش ہے کہ کوئی وظیفہ یا دعا بتائیں جس سے میں میڈیکل میں فٹ ہوجاؤں اور میر ا کام بن جائے۔ 

    جواب نمبر: 22057

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):779=610-6/1431

    اللہ تعالیٰ آپ کو ہرطرح کی کامیابیوں سے ہم کنار کرے۔ 
    (۱) بعد نماز عشا یا لَطیفُ گیارہ سو گیارہ مرتبہ اول او آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف ملاکر پڑھیں، پھر دل لگاکر دعا کریں۔
    (۲) دو رکعت صلاة الحاجت کی نیت سے پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند