Pakistan

سوال # 22022

میرا سوال یہ ہے کہ نماز کے بعد باجماعت بلند آواز یا خاموشی کے ساتھ دعا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا نہیں؟

Published on: Jul 20, 2010

جواب # 22022

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ل):856=603-6/1431

نمازوں کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کرنا ثابت ہے، ”عمل الیوم واللیلة لابن السنی“ میں ان دعاوٴں کا مفصلاً ذکر موجود ہے اور جب آپ علیہ السلام ذکر واوراد میں مشغول رہتے ہوں گے تو ظاہر ہے کہ صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی اورادواذکار میں مشغول ہوتے ہوں گے ؛ لہٰذا دلالةً بعد نماز اجتماعی دعاء کا ثبوت ہوگیا۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات