• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 21562

    عنوان:

    آپ سے عرض ہے کہ میری ایک بہن ہے جس کا نام کریم ہے۔ تقریباً دس سال اس کی شادی کو ہوا ہے، ایک بیٹی ہے، اس کے بعد کوئی اولاد نہیں ہوئی، ہمیشہ پریشان رہتی ہے، اس کے شوہر کے گھر والے اس سے اچھا سلوک نہیں کرتے، بہت علاجوغیرہ کیا تعویذویں وغیرہ کی، لیکن اولاد نہیں ہوتی، میرے خیال میں ڈاکٹر کہتے ہیں کہ صرف بدن کی کمزور ہے اور بس۔ ایسی بات سنی ہے کہ اب شوہر دوسری شادی کرنے کا شاید سوچ رہا ہے، آپ ایسی دعا یا عمل وغیرہ بتائیں جس سے اس کی اولاد ہو، نیز اس کے لیے دعا بھی فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 547=547-4/14/31

    اللہ تعالیٰ آپ کی بہن کو مزید نیک اولاد عطا فرمائے (آمین) اپنی بہن سے صبح وشام یہ دعا پڑھنے کے لیے کہہ دیجیے: رَبِّ ہَبْ لِيْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّةً طَیِّبَةً اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَاء اور کمزوری کا علاج بھی کروائیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند