• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20837

    عنوان:

    میری بہن کی شادی کے لیے کوشش کررہے ہیں، لیکن کہیں طے نہیں ہورہا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عملیات کا اثر ہے، میری بہن کو ہمیشہ سردرد اور کمر درد لگا رہتا ہے، غذاء بھی بہت اچھی ہے، بہت جلد تھک جاتی ہے، ان کی شادی کے لیے براہِ کرم کوئی دعا بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 532=362-4/1431

    آپ عملیات کے چکر میں نہ پڑیں، یہ محض وہم ہے، آپ اپنے گھر میں نماز وتلاوت اور فضائل اعمال کی تعلیم کی پابندی کرائیں اور اپنی بہن سے کہہ دیں کہ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند