• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20774

    عنوان:

    پانچ سال سے ڈپریشن اور پریشانی میں مبتلاہوں۔ اکثر گھبراٹ ہونے لگتی ہے، دل کسی کام میں نہیں لگتاہے، حقیقی خوشی محسوس ہی نہیں ہوتی، عجب قسم کی کیفت ہوتی ہے۔بہت خاموش خاموش رہتاہوں۔ ڈاکٹروں نے انٹی ڈپریشن دی ہے اورمیں جب سے روز چار سے پانچ گولی صبح اور چار سے پانچ گولی رات کو کھاتاہوں پھر بھی صحیح نہیں ہورہاہوں۔ اور اس سے دوسرے مسئلے پیدا ہورہے ہیں جیسے پیشاب کا مسئلہ، سیکس میں دلچسپی نہیں آتی، ہر وقت غسل کرتاہوں۔ ان سب چیزوں سے میری آفس اور شادی شدہ زندگی بہت متأ ثر ہورہی ہے۔ایک اچھی سی بیوی اور دو بچے ہیں۔ حضرت! میریلیے دعا فرمائیں اور مجھے کوئی دعا یا ایسا کوئی عمل بتائیں کہ جس سے میری دوائیں چھوٹ جائیں اور میں پھر سے نارمل زندگی گذاروں اور ڈپریشن ختم ہوجائے۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20774

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 552=357-4/1431

    آپ ناشتہ میں جو چیز لیں اس پر 41مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ لیا کریں، پھر ناشتہ کریں، یا صبح اٹھ کر ایک گلاس پانی لے کر 41مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر پی لیا کریں، ان شاء اللہ اس سے بے حد فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند