• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20652

    عنوان:

    ہم بھائی بہن ہیں ، والدین بھی باحیات ہیں۔ میرے بھائی کی شادی ہوئی، ان کی بیوی ان کے گھر والے لیمن پر عقائد رکھتے ہیں یعنی عملیات کرتے ہیں۔ ہمارے گھر میں بھی کئی باران کے روم میں لیمن، ہلدی، تیل وغیرہ نکلے ہیں۔ والدین اور رشتہ دار ان پر شک کرتے ہیں، کیا اس طرح شک کرنا صحیح ہے؟ اب میری باجی کی شادی نہیں ہورہی ہے، کئی پیام جڑے ، لیکن آخر وقت میں ٹوٹ گئے تو سب کو شک ہے وہ لوگ کچھ عملیات کرتے ہوں گے، کیوں کہ ہمارے فوٹو ان لوگوں کے پاس سے نکلے۔ اب سب پریشان ہیں۔ میرے بھائی لوگوں کی ملازمت ختم ہوگئی ہے۔ ہماری پریشانی کا کچھ حل بتائیں ۔ہم کو اللہ کی ذات پر یقین ہے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی جادو کیا گیاتھا۔ اللہ ہم سب کی مدد کرے۔ آپ ہم کو، باجی اور بھائیوں کو کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 451=337-3/1431

    عملیات کس طرح کے کرتے ہیں؟ کسی سے بدگمان ہونا اچھا نہیں، جب تک یقینی ثبوت نہ ملے تذکرہ کرنا بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔

    (۱) صبح اٹھنے کے بعد تین مرتبہ ?بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شيء في الأرض ولا في السماء وہو السمیع العلیم? پڑھ لیا کریں۔

    (۲) بعد نماز عشا چودہ تسبیح چودہ دانے (چودہ سو چودہ مرتبہ) ?یَا وَہَّابُ? آگے پیچھے سات سات دفعہ درود شریف پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ فراغت اور برکت نصیب ہوگی۔ اور پہلے وظیفہ سے ان شاء اللہ ہرمضر چیز سے حفاظت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند