• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 20281

    عنوان:

    (۱)کافی عرصے سے ہم لوگ مالی پریشانیوں کے شکار ہیں، بہت سے لوگوں سے پیسے لینے ہیں مگر ہر کوئی ٹال مٹول سے کام لے رہاہے۔

     (۲) بہت عرصے سے نوکری کی تلاش میں ہوں ،اچھی نوکری کے لیے بھی کوئی وظیفہ بتا دیں؟

    سوال:

    (۱)کافی عرصے سے ہم لوگ مالی پریشانیوں کے شکار ہیں، بہت سے لوگوں سے پیسے لینے ہیں مگر ہر کوئی ٹال مٹول سے کام لے رہاہے۔

     (۲) بہت عرصے سے نوکری کی تلاش میں ہوں ،اچھی نوکری کے لیے بھی کوئی وظیفہ بتا دیں؟

    جواب نمبر: 20281

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 474=374-3/1431

     

    دونوں کاموں کی نیت کرکے ہرنماز کے بعد سورہٴ ?ذٰریٰت? کا تیسرا یعنی آخری رکوع ?وَالسَّمَآءَ بَنَیْنٰہَا بِاَیْدٍ الخ? (پ:۲۷، رکوع:۲) تین مرتبہ اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر دعا کیا کریں، اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کرکے پاک بستر پر سنت کے مطابق سونے کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند