• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 19903

    عنوان:

    کیا ان درود پاک سے بھی درود پاک کے پورے فضائل ملتے ہیں: (۱)صلی اللہ علیہ وسلم ۔ (۲)صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحابہ وسلم۔ (۳)صلی اللہ علی محمد و علیہ وسلم۔ (۴)صلی اللہ علی محمد و علی آلہ واصحابہ وسلم؟

    سوال:

    کیا ان درود پاک سے بھی درود پاک کے پورے فضائل ملتے ہیں: (۱)صلی اللہ علیہ وسلم ۔ (۲)صلی اللہ علیہ وآلہ و اصحابہ وسلم۔ (۳)صلی اللہ علی محمد و علیہ وسلم۔ (۴)صلی اللہ علی محمد و علی آلہ واصحابہ وسلم؟

    جواب نمبر: 19903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 268=268-3/1431

     

    مذکورہ درودِ پاک بھی مکمل درود پاک ہیں، بنا بریں درود شریف پڑھنے کا جو ثواب ہے وہ پورا حاصل ہوگا، البتہ بعض درود شریف بعض سے افضل ہے۔ اور درود نمبر ۳میں وعلیہ کے بجائے وعلی آلہ پڑھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند