• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 19804

    عنوان:

    میرے شوہر کی اچھی نوکری تھی لیکن کچھ پریشانی سے انھوں نے وہ نوکری چھوڑ دی۔ اب پچھلے نو مہینے سے کافی جگہ درخواست کئے پر انھیں نہ تو کوئی نوکری ملی اورنہ ہی کوئی کاروبار ہو پایا۔ آپ سے گزارش ہے کہ کوئی دعا بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 19804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 292=292-3/3/1431

     اگر نماز میں کوتاہی ہورہی ہے، تو اس کو دور کیجیے اور پنجوقتہ نماز پابندی سے خود بھی پڑھیے اور شوہر کو بھی پڑھنے کو کہیے، اور نماز کے بعد تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کیا کیجیے، فارغ اوقات میں درود شریف کی بھی کثرت رکھئے، اللہ تعالیٰ آپ کے شوہر کو حلال ذریعہ میسر فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند