Saudi Arabia

سوال # 19172



میں
ایک ہندوستانی ہوں سعودی عربیہ میں رہتا ہوں۔ میری دو لڑکیاں ہیں پہلی بارہ سال کی
اور دوسری تین سال کی ہے دونوں آپریشن سے پیدا ہوئی تھیں۔ اب ہم ایک لڑکا چاہتے
ہیں اور آپریشن کی وجہ سے ہم صرف اس مرتبہ ہی کوشش کرسکتے ہیں اس کے بعد یہ میری
بیوی کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔ اس لیے ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اس کے لیے کوئی
خاص دعا ہے؟



Published on: Feb 7, 2010

جواب # 19172

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ب):
195=188-2/1431



 



حضرت
مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمة نے اس کے لیے ایک نسخہ تحریر فرمایا ہے کہ
عورت کا خاوند یا کوئی دوسری عورت اس کے پیٹ پر انگلی سے کنڈل یعنی دائرہ ستر بار
بنادے اور ہردفعہ میں [
یَا مَتِیْنُ] کہے، ان شاء اللہ لڑکا پیدا ہوگا (اختری بہشتی زیور ۹/۷۸۵)
نیز [رَبِّ لاَ تَذَرْنِیْ
فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ
] کا پڑھنا بھی مفید ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات