Netherlands

سوال # 18804



کیا
آپ مجھ کوکوئی ایسا وظیفہ بتاسکتے ہیں جس کو پڑھنے سے میرا قرآن پاک پانی کی طرح
پکا ہوجائے، میں نے حفظ کیا ہوا ہے اور وہ ماشاء اللہ پکا ہے لیکن میں اور پکا
کرنا چاہتی ہوں؟ بہت مہربانی ہو گی۔ اور ایسی دعا بتائیں جس سے نظر اور دماغ جلدی
ہوتا ہے۔ اور ایسی دعا بتا سکتے ہیں جس سے ان شاء اللہ ضررو دعا قبول ہو۔آپ کی بہت
مہربانی ہوگی۔ چاچوجی بہت ساری دعا کرنا میرے لیے آمین



Published on: Jan 25, 2010

جواب # 18804

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ل):
101=96-2/1431



 



آپ
نوافل بالخصوص تہجد کی نماز میں قرآن شریف کثرت سے پڑھاکریں، ان شاء اللہ آپ کا
قرآن اور پکا ہوجائے گا۔



(۲) دماغ کی تقویت کے لیے
ہرفرض نماز کے بعد پیشانی پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ [
یَا قَوِیُّ] اور نگاہ کی حفاظت اور تیزی کے
لیے گیارہ مرتبہ [
یَا نُوْرُ]
پڑھ کر انگلیوں کے پوروٴں پر دم کرکے آنکھ پر پھیر لیا کریں۔



(۳) آپ تہجد کی پابندی کریں
اور اس وقت اللہ سے دعا کریں، اس وقت کی دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات