Pakistan

سوال # 18762



میں
نے اپنی بیٹی کا نام جویریہ رکھا ہے او رساتھ میں اپنا نام بھی لگایا ہے یعنی
جویریہ ندیم، بچی ماشاء اللہ تین سال کی ہے اس کی طبیعت میں بے تحاشہ غصہ اور ضد
ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ یہ اس نام کی وجہ سے ہے۔ کیا واقعی اسی طرح ہے جب کہ
یہ نام میں نے جامع مسجد سے تجویز کروایا تھا۔ آپ کے جواب کا منتظر



Published on: Jan 18, 2010

جواب # 18762

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ب):
72=72-1/1431



 



حضرت
جویریہ امہات الموٴمنین میں سے ہیں۔ ماشاء اللہ آپ نے بہت عمدہ نام رکھا ہے۔ بچوں
کو جب زیادہ دُلار پیار کیا جاتا ہے تو ان میں ضد اور غصہ زیادہ آجاتا ہے۔ یہ غصہ
اس نام کی وجہ سے سمجھنا بالکل غلط ہے۔ اس وہم کو ذہن سے نکال دیں۔بچوں میں غصہ
اور ضد عام طور پر ہوتی ہی ہے۔ آپ تین بار درود شریف اور تین
بار وَوَجَدَکَ ضَالاًّ
فَہَدَی

پڑھ کر
پانی پر دم کرکے اسے پلادیا کریں۔ ان شاء اللہ غصہ اور ضد کم ہوجائے گی۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات