• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18508

    عنوان:

    میری بیوی حاملہ ہے اور میں اپنی بیوی اور بچہ کی صحت کو لے بہت زیادہ فکر مند ہوں ۔ برائے کرم مجھ کوحمل اور ڈلیوری اور نیک بچہ کے لیے کچھ دعا بتائیں؟

    سوال:

    میری بیوی حاملہ ہے اور میں اپنی بیوی اور بچہ کی صحت کو لے بہت زیادہ فکر مند ہوں ۔ برائے کرم مجھ کوحمل اور ڈلیوری اور نیک بچہ کے لیے کچھ دعا بتائیں؟

    جواب نمبر: 18508

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 32=32-1/1431

     

    آپ اور آپ کی بیوی روزانہ ہرنماز کے بعد اورسوتے وقت گیارہ گیارہ مرتبہ [رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا] اس دعا کو اور اول آخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف پڑھنے کا اہتمام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند