• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18439

    عنوان:

    میرے ایک رشتہ دار کی طبیعت بہت خراب ہے سانس کی تکلیف ہے جو سردی میں بڑھ جاتی ہے۔ ابھی آئی سی یو میں ہیں کچھ نے بتایا اثر ہے آپ کوئی راستہ بتائیں۔

    سوال:

    میرے ایک رشتہ دار کی طبیعت بہت خراب ہے سانس کی تکلیف ہے جو سردی میں بڑھ جاتی ہے۔ ابھی آئی سی یو میں ہیں کچھ نے بتایا اثر ہے آپ کوئی راستہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 18439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 22=22-1/1431

     

    پہلے کسی ماہر ڈاکٹر سے علاج کرائیں، اگر مریض پر واقعی کچھ اثرات ہیں تو کسی اچھے عامل سے جو عملیات کے فن سے واقف ہو، اور جائز طریقے پر جھاڑ پھونک کرتا ہو، اس کو بھی دکھانے میں مضائقہ نہیں اور روزانہ صبح وشام سات مرتبہ سورہٴ فاتحہ اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر مریض پر دم کردینے سے بھی ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند