• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18216

    عنوان:

    برائے کرم میری رہنمائی فرماویں میں شادی شدہ عورت ہوں۔ لیکن میرے والدین کے گھر کا ماحول بہت زیادہ خراب ہے۔ ہر ایک ایک دوسرے سے لڑائی کرتا ہے خاص طور پر میرے والد۔میرے تین بھائی اورایک بہن ہیں۔ دو چھوٹے بھائی کام بھی کررہے ہیں جب کہ میرے بڑے بھائی کے پاس پیسہ کمانے کے لیے کوئی کام نہیں ہے۔ ہر وقت میرا گھرلڑائی کے کلب جیسا لگتا ہے۔ میری چھوٹی بہن بہت اچھی ہے لیکن میرے والد ہمیشہ اس پر شک کرتے ہیں۔ وہ بہت چھوٹی ہے اورتعلیم یافتہ لڑکی بننا چاہتی ہے۔ میرے والد صاحب ہمیشہ میری ماں کو تکلیف دیتے ہیں اور بہت سی مرتبہ ان کو مارتے بھی ہیں۔ اب میں ان تمام صورت حال کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ برائے کرم میری اسلامی طریقہ پر مدد کریں۔ ان تمام چیزوں کو درست کرنے کے لیے اسلام کیا کہتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2452=1966-1/1431

    آپ اپنے والدین، بہن بھائیوں کے حق میں دعا کا خصوصی اہتمام کرتی رہیں ہرنماز کے بعد اور رات کو سونے سے قبل تین مرتبہ سورہٴ الم نشرح اور سورہٴ قریش تین مرتبہ اور اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ دفعہ پڑھ کر دعا کیا کریں، کسی مناسب موقعہ سے والدین اور بہن بھائیوں سے درخواست کریں، آدھ گھنٹہ گھر میں فضائل اعمال، بہشتی زیور کی تعلیم ہوا کرے اور سب گھروالے باوضوء سننے سنانے کامعمول بنالیں، کبھی کبھی بہن بھائیوں کو والدین کی خدمت اور اطاعت پر ابھارتی رہیںآ ہستہ آہستہ ان شاء اللہ گھریلو حالات سدھار کی طرف آنا شروع ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند