• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 18095

    عنوان:

    حضرت میں دبئی میں ملازمت کرتا ہوں میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں شادی کرنا چاہتاہوں گھر والوں کو بتاچکا ہوں مگر کوئی بات نہیں بن رہی ہے۔ میں نہیں چاہتا ہوں کہ کوئی گناہ کربیٹھوں میں تواللہ سے خود دعا کرہی رہا ہوں کہ جلد از جلد میری شادی ہوجائے آپ سبھی حضرات اور فتوی پڑھنے والوں سے گزارش ہے میرے لیے دعا کریں، اللہ کی ذات سے امید ہے وہ ضرور قبول کرے گا، اور اس کے لیے مجھے وظیفہ عنایت فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1997=1575-12/1430

    آپ نمازوں کی پابندی کریں اور روزانہ عشا کی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھ لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند