متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 177225
جواب نمبر: 17722501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 866-633/H=07/1441
اکیس (21) مرتبہ سورہٴ قریش اول و آخر تین تین دفعہ درود شریف بعد نمازِ عشاء سونے سے قبل پڑھ کر اچھے رشتہ کے لئے دعاء کر لیا کریں اللہ پاک عمدہ رشتہ عطاء فرمائے اور والدین کو بھی جلد از جلد رشتہ تلاش کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
فخریہ گناہ کرنے والے کے لیے معافی نہیں؟
4773 مناظرمجھے یہ پوچھنا ہے کہ آج کل ماحول جتنا خراب ہوتا جارہا ہے اس ماحول میں کچھ بھی ممکن ہے۔ تو ایسے ماحول کے زیر اثر اگر کوئی لڑکی سولہ سال کی عمر میں کسی لڑکے سے دوستی کرتی ہے پھر وہ لڑکا اس کو کسی ہوٹل میں لے جاکر اس کے ساتھ زنا کرتا ہے لیکن وہ لڑکی چونکہ سولہ سال کی ہے گھر سے پیار نہیں ملا ہے وہ لڑکا اسے بہت پیار کرتاہے بھلے وہ دکھاوے کے لیے کر رہا ہے لیکن اس لڑکی کی سمجھ سے باہر ہے اوروہ لڑکی اس لڑکے کے ساتھ ملتی رہتی ہے اور وہ سب کچھ ہو جاتا ہے جو زنا کے دائرہ میں آتا ہے۔ اور اٹھارہ سال کی عمر میں اس لڑکی کی شادی کسی اچھے نیک لڑکے سے ہوجاتی ہے اور اس لڑکی کو اپنی غلطیوں کا بہت شدت سے احساس ہوتا ہے اور ہر پل وہ اپنے گناہوں پر معافی مانگتی ہے۔ تو کیا اس کی مغفرت ہوجائے گی؟ یا اسے کسی خاص طریقے پر عمل کرکے اپنی مغفرت کروانی چاہیے؟ کیا اس کی وہ شادی جائز تھی کیوں کہ اس کی ان تمام حرکتوں کے بارے میں کسی کو نہیں پتہ اور اس لڑکی کی حالت یہ ہے کہ اپنے گناہوں پر ہر وقت شرمندہ ہوتے ہوتے وہ سر درد کی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے۔ بتائیں کہ اس کا کیا حل ہوگا؟
3503 مناظرفتوی 879/760=B/1429میں آپ نے لکھا ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا کرسکتے ہیں۔ فتوی پر شک کرنے کے لیے معافی چاہتا ہوں، لیکن میں نے سنا ہے کہ اللہ کے یہاں کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں ہے۔ برائے کرم یہ بتائیں کہ کیا وسیلہ سے مانگی گئی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے؟
1899 مناظرمیرے دوست کی منگنی اس کی بھابھی کی بہن سے الہ آباد میں ہوئی۔14/اکتوبر کو اس کی شادی متعین تھی، لیکن ایک رات بالکل اس کی شادی سے پہلے وہ اپنے گھر الہ آباد سے غائب ہوگئی۔ وہ پی ایچ ڈی کررہی تھی اور پڑھائی میں بہت اچھی تھی۔ اس نے بہت سارے اوارڈ بھی جیتے تھے۔ وہ بہت زیادہ گھریلو قسم کی تھی اور اچھے اخلاق کی تھی۔۔۔؟
2500 مناظرمیں چائے اور کھانے پینے کے ائٹم کا کام کرتا ہوں اور بہت چھوٹا کاروبار ہے نیزبہت چھوٹی رقم لگا یا ہوں۔ کوئی ایسی آیت بتادیں کہ جب میں سودا بیچوں یا خریدوں تو نقصان سے بچ جاؤں۔ اور کوئی بھی نیا کام کرنے سے پہلے استخارہ کرلیا کروں، اس کے لیے چھوٹی یا مختصر آیات بتادیں۔ ہمارے پاس ہر قسم کاگاہک آتا ہے تو کیا سب کے لیے استخارہ کرنا پڑتا ہے؟ یا اللہ کے توکل پر کاروبار کروں؟
2810 مناظر