• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17659

    عنوان:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بہن کو آٹھ دس سال سے نزلہ کھانسی زکام دم چڑھنے کی شکایت ہے کئی ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کوئی فرق نہیں ہوا۔ مہربانی فرماکر آپ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس کو پڑھ کر میری بہن کو شفا مل جائے۔ کیا یہ وظیفہ میری بہن کے علاوہ میری والدہ پڑھ سکتی ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1921=1541-12/1430

    آپ شہد پر 41 مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھ کر اپنی بہن کو صبح سویرے کھلایا کریں، ان شاء اللہ آپ کی بہن کا مرض جلد ختم ہوجائے گا، یہ وظیفہ آپ کی بہن کے علاوہ آپ کی والدہ بھی پڑھ سکتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند