Pakistan

سوال # 175826

ہم دو بہنیں ہیں،ہمارے والد کے انتقال کے بعد ہم پر کچھ ایسی گھریلو ذمہ داروں کا بوجھ پڑ گیا جس کی وجہ سے ہمارے لیے شادی کرنا ناممکن ہو گیا ہے مگر اکیلے زندگی گزارنا مشکل ہے ۔وظیفہ بتا دیں ایسے رشتے ملیں جو ہماری ذمہ داریوں پر اعتراض نہ کریں اور ہمارے لیے اچھے ہوں۔

Published on: Jan 12, 2020

جواب # 175826

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:454-315/SN=5/1441



روزانہ اول آخر درود شریف کے ساتھ گیارہ سو گیارہ مرتبہ ”یالطیف“ پڑھنے کا معمول بنائیں، بہتر ہے کہ بعد نماز عشاء سونے سے قبل یہ عمل کریں، ان شاء اللہ حسب منشا رشتہ آجائے گا۔ نیز "اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عن من سواک" کثرت سے پڑھیں، ان شاء اللہ مالی بوجھ بھی ہلکا ہوجائے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات