• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17564

    عنوان:

    میرے کچھ مسائل ہیں جو میرے او رمیرے گھر والوں کے دماغ میں رات دن چلتے رہتے ہیں کہ ہم لوگ سب افراد جلد سے جلد امیر بنیں اور ہمارے گھر کے کام جلد سے جلد ہوں۔ جب میں اور میرے گھر والے کسی امیر گھر کو دیکھتے ہیں تو پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور بس وہاں سے پھر وہی آس۔ تو آپ ہمیں بولیے کہ جلد سے جلد ہمارے کام بنیں اور ہم لوگ امیر ہوں اور ہماری صحت میں، دولت میں، رزق میں اور عزت میں اور زیادہ برکت ہو۔ برائے کرم بتائیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور کیا پڑھنا ہے؟ میں جانتا ہوں کہ یہ نادان سوال ہے۔ آپ برائے کرم مجھے معاف کریں اور اس کا حل بتائیں میں بڑی امید سے آپ کوای میل کررہا ہوں ایک عرصہ کے بعد مجھے یہ ویب سائٹ ملی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1888=1512-12/1430

    آپ خود بھی نماز کا اہتمام شروع کردیں اور اپنے گھروالوں کو بھی اس کی تلقین کریں، گھر میں بعد نماز مغرب تمام گھروالوں کو سورہٴ واقعہ پڑھنے کی تاکید کریں، حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص سورہٴ واقعہ کی تلاوت کرتا ہے اس کو فاقہ نہیں پہنچتا اور عشاء کی نماز کے بعد آپ اور آپ کے تمام گھروالے اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا مُغْنِيْ پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کے گھر میں برکت ہونی شروع ہوجائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند