• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 175342

    عنوان: بڑی بڑی بیماریوں سے نجات کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں

    سوال: آپ مجھے ایسا بتادیں کہ میں پوری زندگی اس کو پڑھتی رہوں اور مجھے کبھی بڑی بیماری نہ لگے جیسے کہ کینسر وغیرہ ،مجھے بہت ڈر لگتاہے کہ کبھی مجھے کوئی بڑی بیماری کینسر وغیرہ نہ ہوجائے، کیا کوئی ایسا وظیفہ ہے جس کے پڑھنے سے کبھی انسان کو کینسر نہیں لگتا، کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ موت تک میری صحت ہمیشہ اچھی رہے اور ایمان پر خاتمہ ہو۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 175342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:316-269/N=4/1441

     اچھی صحت وتندرستی کے لیے آپ طبی ہدایات کی رعایت کے ساتھ اپنی زندگی مکمل شریعت وسنت کے مطابق کریں اور مسنون اوراد واذکار کا خاص اہتمام کریں ، اِن میں دنیا وآخرت کی جملہ بھلائیوں کے حصول اور ہر شر وفتنہ اور مصیبت سے چھٹکارے کی دعائیں ہیں۔ اور اگر آپ روزانہ مناجات مقبول یا الحزب الاعظم کی ایک منزل پڑھ لیا کریں اور اخیر میں ان سب دعاوٴں کی قبولت کی دعا کرلیا کریں تو یہ بہت بہتر ہوگا۔ اللہ تعالی آپ کو خوب صحت وتندرستی عطا فرمائیں اور چھوٹی بڑی ہر بیماری سے محفوظ ومامون فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند