• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 174912

    عنوان: عورت كے پاس تعویذ گنڈے كے لیے جانا

    سوال: میری شادی کے چند عرصہ بعد میرے والد صاحب مجھ سے پریشان تھے وہ کہتے تھے کہ میں اپنے سبق پر توجہ نہیں دے رہا ہوں اور میرے بھی لاعلمی اور کمزوری تھی جس کی وجہ سے اس کا غصہ بڑھتا گیا اور مجھ سے باتیں بھی نہیں کر تا تھا آس پاس کے رشتہ دار کہنے لگے کہ ہو سکتا ہے کہ آپ پر یا آپ کے والد محترم پر کسی نے جادو کی ہو تو بعض لوگوں کے باتوں میں آکر میں ایک تعویز نکالنے والے جعلی عورت کے پاس چلے گئے جب ہم وہاں گئے تو میرے ماں سے اس عورت نے کہا کہ آپ لوگوں پر جادو ہوا ہے اور تعویزیں بھی برآمد کئے ہم تو لاعلم تھے ہم نے بھی ا س کی باتوں پر یقین کیا اسطرح دو تین بار وہاں گئے اور آخر میں اس نے ایک تعویز بنائی جس میں ہو سکتا ہے اسی عورت نے شرکیہ الفاظ بھی لکھے ہو اور ہم نے اس تعویذ کو اس کے بتائے ہوئے طریقے سے استعمال بھی کئے اور کاغذات پر ایسے الفاظ لکھے جس کے بارے میں مجھے اب تھوڑا تھوڑا یاد آ رہا ہے کہ اس میں کچھ شرکیہ الفاظ تھے اور وہ بھی ہم نے اس کی بتائی ہوئی طریقے پر پانی میں ڈال کر بتائیں ہوئے لوگوں کو پلا دیئے ہیں تب سے لیکر اب تک تقریبا 10 سال ہوئے اور میں اب سمجھا کہ میں نے غلط کام کیا ہے، لہذا ، آپ صاحبان کے خدمت میں عرض ہے کہ اس سے میرے ایمان اور نکاح میں تو خلل واقع نہیں ہوئی میرے رہنمائی فرمائیں ایک سال سے بہت تناوں اور ڈپریشن میں ہو اس سوال کو اپنے پیجز پر مت ڈالئے شکریہ

    جواب نمبر: 174912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 379-284/B=03/1441

    آپ نے بہت بڑی غلطی کی کہ جعلی عورت کے پاس تعویذ گنڈے کے لئے گئے۔ صدق دل سے توبہ و استغفار کیجئے۔ آئندہ کبھی بھی ایسی عورت کے پاس نہ جائیں۔ آپ ہر فرض نماز کے بعد ۱۰۰/ مربتہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیا کریں۔ اور قل ہو اللہ احد ، قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس سوتے وقت تین بار ہاتھ پر دم کرکے اپنے پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ اور سورہٴ بقرہ کا آخری حصہ آمن الرسول سے لے کر اخیر سورہ تک روزانہ پڑھ لیا کریں اور اسے پڑھ کر پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ ان شا ء اللہ جو کچھ اثرات آپ کے اوپر ہیں وہ سب دور ہو جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند