• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 17437

    عنوان:

    میری بیوی حاملہ ہے اور الحمد للہ خوشی کا وقت کافی قریب ہے لیکن روزانہ میری بیوی کا ہومو گلوبین کم ہوتا جارہا ہے اور بلڈ پریشر کافی ہائی ہو رہا ہے۔ دوا تو لے رہے ہیں لیکن کوئی زیادہ اثر نہیں کر رہی ہے۔برائے کرم کوئی ایسی دعا بتائیں کہ اللہ ہم پر کرم کرے اور ہر چیز معمول کے مطابق ہو۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1711=1711-11/1430

    دوا استعمال کرتے وقت اللہ شافی پڑھنے کے لیے کہیے،اور صبح وشام ۲۱/ مرتبہ یہ آیت: [ اِنَّا کُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاہُ بِقَدَرٍ] اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنے کی تاکید کردیجیے اور اچھے ماہر ڈاکٹر کو دکھاکر دوااستعمال کرائیے۔ اللہ خوشی کو مبارک کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند