• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 174304

    عنوان: حافظہ کی کمزوری كے لیے دعا

    سوال: حضرت مفتی صاحب امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے حضرت دراصل مسئلہ اس طرح ہے کہ میں اپنے حافظے کی کمزوری کو محسوس کررہا ہوں ۔اور اپنی صحت کو دن بدن کمزور ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ آپ دعا فرمائیں کہ اللہ رب العالمین مجھے تندرستی عطا فرمائے اور مزید کوئی طبی نسخہٴ یہ پھر کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ خیرا

    جواب نمبر: 174304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 258-185/B=03/1441

    گناہوں سے بچنے کی کوشش کریں، ہر فرض نماز کے بعد داہنا ہاتھ سر پر رکھ کر ”یَا قَوِیُّ“ ۱۱/ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اور خمیرہ گاوزباں عنبری جواہر والا خاص ہمدرد کمپنی لے لیں اور خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا لے لیں۔ دونوں برابر مقدار میں ملاکر صبح کو ۵/ گرام پانی سے کھا لیا کریں، دماغ میں جسم میں طاقت رہے گی۔ ہم آپ کی صحت و تندرستی اور طاقت و توانائی کے لئے دل سے دعا کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند