• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 173744

    عنوان: خواب میں جنت دكھانے كی دعا كرنا كیسا ہے؟

    سوال: یہ دعا مانگنا کیسا ہے کہ یا اللہ ہمیں خواب میں جنت دکھا دیں جنت کی حور دکھا دیں اور جو عالم دین فوت ہو گئے ہیں ان کی خواب میں زیارت کرادے اس طرح دعا کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے ؟آپ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:142-76/sd=2/1441

     اس طرح کی دعا مانگنا ثابت نہیں ہے اور خواب کا دیکھنا کچھ لائق اعتبار بھی نہیں ہے، بلکہ شیطان اس طرح کے خواب سے کبھی انسان کو دھوکہ میں ڈال دیتا ہے، اس لیے خوابوں کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے، اعمال کا اہتمام رکھنا چاہیے اور مسنون دعائیں مانگنی چاہییں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند