• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 173351

    عنوان: بزنس كی كامیابی كے لیے دعا

    سوال: میں اور میرا ایک دوست ہم دونوں اگلے مہینے (ستمبر) سے آئی ٹی بزنس(IT business) شروع کررہے ہیں اور ہم دونوں اپنی ملازمت سے مستعفی ہورہے ہیں۔ براہ کرم، اس بزنس کے بارے میں کچھ مشورہ دیں اورکوئی دعا /عمل بتائیں کہ ہماری بزنس کامیاب ہوجائے۔ آپ سے دعا درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 173351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 92-56/=01/1441

    لگی بندھی ملازمت نہیں چھوڑنی چاہئے۔ اور اگر چھوڑ کر آپ بزنس ہی شروع کرنا چاہتے ہیں تو آئی ٹی بزنس میں اگر کوئی خلاف شرع کام نہ کرنا پڑے تودرست ہے، بزنس کے بارے میں اس کے ماہرین سے مشورہ کیجئے؛ البتہ آپ صبح و شام 100 مرتبہ یہ دعا پڑھتے رہیں۔ ”اللَّہُمَّ اکْفِنِی بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِی بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ“ (رواہ الترمذی ، رقم الحدیث: ۳۵۶۳) ان شاء اللہ آپ کے بزنس میں ترقی ہوگی اور ہماری بھی دعا ہے کہ اللہ آپ کے بزنس کو کامیاب فرمائے اور آپ کو تاحیات دین و شریعت پر مضبوطی سے قائم رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند